کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کردی

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2019 میں مساجدوں میں گھس کر فائرنگ کرنے والے قاتل برینٹن ٹیرنٹ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کی عدالت نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر تاحیات عمر قید کی سزا سنائی تھی، ملزم نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 مسلمان شہید ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے ویلنگٹن کی کورٹ آف اپیل میں درخواست دائر کی ہے جسے فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

29 سالہ قاتل کو عدالت نے نیوزی لینڈ کی تاریخ میں بدترین قتل عام کے جرم میں اگست 2020 میں سزا سنائی تھی جب کہ ملزم کو سنائی جانے والی سزا نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی کو تاحیات عمر قید کی سزا تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں