ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی۔

الواداعی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی الوداعی ملاقات کی تھی۔گزشتہ روز لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے بھی بطور ڈی جی آئی ایس آئی الوداعی ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں