سعودی عرب کی کابینہ نے ڈنمارک میں قرآن کے نسخے نذرِآتش کرنے کے عمل کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی کابینہ نے رواداری اور احترام اپنانے اور نفرت اور انتہاپسندی کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کو جدہ کے السلام پیلس میں ہونے والے حکومت کے اس اجلاس کی صدارت شاہ سلمان نے کی۔
قبل ازیں اتوار کو مملکت نے ڈنمارک کے ایک انتہاپسند گروپ کی جانب سے قرآن کے نسخے جلانے سے واقعے کی سختی سے مذمت کی تھی۔
یہ واقعہ کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے پیش آیا تھا۔