اطلاعات کے مطابق 4 سالہ بچی میرب کو گردوں اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے چلڈرن اسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے گھر والوں کو بچی کے انتقال کی خبر دی جس کے بعد وہ بچی کو لے کر فیصل آباد اپنے گھر آگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے تدفین سے قبل غسل کے دوران بچی کی نبض چلتی محسوس کی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد فراہم کی اور بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔
بچی کو چلڈرن اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ بچی کا زندہ ہونا کوئی معجزہ ہے یا پھر چلڈرن اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مردہ قرار دےد یا تھا۔