اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مہنگائی کے خلاف، عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے کے اعلان کے بعد بہاولپور، فیصل آباد اور میانوالی میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔
اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال سے حکومت خوفزدہ ہے اسی لیے وہ شہروں کو سیل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کو سیل کر چکی ہے اور اسی طرح کے اقدامات دوسرے شہروں میں بھی کر رہی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو احتجاج اور جلسے کرنے سے روکا جا سکے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو ہر قسم کے سیاسی جلسوں، اجتماعات، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی تھی، میانوالی میں منگل کو سات روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مہنگائی کے خلاف، عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے کے اعلان کے بعد بہاولپور، فیصل آباد اور میانوالی میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔