پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران سرائے عالمگیر میں ایس ایچ او پولیس وین میں ڈھولچی کو لے کر جلسہ گاہ پہنچ گیا۔
ایس ایچ او ڈھولچی لےکر جلسہ گاہ پہنچا تو رہنما ق لیگ عمران بھٹی نےایس ایچ او پر نوٹ نچھاور کیے۔
اس دوران ایس ایچ او الطاف گوہر نے بھی ق لیگ کے رہنما پر نوٹ لُٹا کر حساب برابر کردیا۔
اس موقع پر ڈھولچی نوٹ پکڑتے ہوئے خوشی میں ایس ایچ او کے نعرے لگاتا رہا
واقعہ سامنے آنےکے بعد پولیس حکام نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔