پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آبادیونائیٹڈ 5 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ لاہور قلندرز تیسرے نمبرپر موجود ہے جبکہ کوئٹہ کا نمبر پانچواں ہے۔