پولیس ایک بار پھر پنجاب اسمبلی میں داخل، 4 حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں لےلیا

اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار پنجاب اسمبلی میں داخل ہوگئے اور  اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا، مزاحمت کرنے والے 4 حکومتی ایم پی ایز کو  حراست میں بھی  لے لیا گیا۔

پولیس اہلکارپرانی بلڈنگ کے راستے پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے،پولیس نے ایوان کے اندر آپریشن کرتے ہوئے مردو خواتین ایم پی ایزکو اسپیکرڈائس سے ہٹایا اور  اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں ،حکومتی ارکان اور پولیس میں جھگڑا بھی ہوا ، اس دوران 4 حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں بھی لے لیا گیا، ان ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پرتشدد بھی کیا تھا۔

بڑی تعداد میں لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی اسمبلی کے اندر پہنچا دیا گیا ہے اور  ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے ارکان کو بلانےکے لیے گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں