اسموگ کے باعث لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 415 ریکارڈ کی گئی ہے اور آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پہلا نمبر ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلا ع میں تین روز کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے، آلودہ شہروں کی فہرست میں شہر قائد کا تیسرا نمبر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 283 ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوامیں شدید دھند کے باعث حدنگاہ میں کمی آگئی، موٹروے پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔