پنجاب میں 40 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے

لاہور: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میو اسپتال لاہور میں نئے نیٹولوجی یونٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر یاسمین رشد نے کہا کہ یہ یونٹ کو ایک کروڑ روپے سے مکمل کیا گیا ہے، پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات ہمسایہ ملکوں سے زیادہ ہے، صوبے میں 7 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں ۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں 40 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں، مجموعی طور پر 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے، نومبر تک مزید دو کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام نجی لیبز میں ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں ہوگا۔

وزیر صحت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں یقینی بنانے کی ہدایت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں