پاکستان نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کیا تو کھیل پر کنٹرول کر لے گا: شین واٹسن

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  پاکستانی ٹیم  کی جیت خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ  ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی بولنگ اور انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کا مقابلہ ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کا یہ مقابلہ جیتے گا وہ ٹرافی اٹھائے گا۔

واٹسن نے کہا کہ فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی پاکستان کیلِئے اہم ثابت ہوسکتے ہیں لہٰذا انگلینڈ کے بیٹرز پہلے اوور میں ہی شاہین کے وار کیلئے تیار رہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا،  چاہتا ہوں کہ آج پاکستان جیتے۔

شین واٹس کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں قسمت نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا ہے  لیکن اب یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان یہاں تک کیسے پہنچا اب آج کا کھیل اہم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس ٹاپ کی پرفارمنس تھی، اگر پاکستان نے انگلینڈ کے ٹاپ بیٹرز کو جلد آؤٹ کیا تو کھیل پر کنٹرول کرلے گا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی  اوپنرز کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ بابر اور رضوان تکنیکی طور پر بہتر کرکٹ کھیلتے ہیں۔I

اپنا تبصرہ بھیجیں