پاکستان میں کورونا سے مزید 104 افراد انتقال کرگئے

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 104افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38616 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2869 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 104 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19210 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 67442 تک پہنچ چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں