قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف صنعتوں کو گیس کی بندش اور ملک مٰیں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت پر برس پڑے۔
اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ سوئی سدرن گیس نے صنعتوں اور مقامی پیداواری یونٹس کو گیس بند کر دی، کیا یہ تبدیلی ہے؟ صدر مسلم لیگ ن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے،کیا اسے تبدیلی کہا جائے؟ اسٹیٹ بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جا رہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ اسی طرح پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہے؟’قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے، جنہیں ان سے امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں۔