پاکستانی ہارر فلم ‘اِن فلیمز’ آسکر کے لیے نامزد

پاکستانی ہارر فلم ‘اِن فلیمز’ آسکر کے لیے نامزد کرلی گئی۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فلم ‘اِن فلیمز’ کو پاکستان سے آسکر کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر ضرار خان اور پروڈیوسر انعم عباس ہیں جنہوں نے یہ ایک ہارر فلم بنائی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسی طالبہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو بچانے کے لیے پُراسرار طاقتوں سے الجھ جاتی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ رمیشہ نوال، بختاور مظہر، عمیر جاوید اور سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں