وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وفاقی پولیس نے کہا کہوفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے اسی دوران ہائی لکس ریوو نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں پانچ آدمی سوار تھے.

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، تاہم پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں اور گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں