وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائے لگ پتہ جائے گا۔

علاوہ ازیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عدم اعتماد کی کوششیں ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمع کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں