وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد میں کورونا کی تشخیص

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد آج ڈینگی سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں جس میں چیف سیکرٹری بھی موجود تھے، اجلاس میں شریک تمام افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکا پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اپنا بھی ٹیسٹ کرایاجومثبت آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں