اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وزیر داخلہ بار بارجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلا جواز گرفتاریوں اور زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔
عمران خان نے خط میں کہا کہ صدر مملکت اپنی قیادت میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کے محاسبےکا اہتمام کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے، قوم پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی پکار پرکھڑی ہوچکی ہے۔