وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں چئیرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ناقابل برداشت ہے اور اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں