وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی معاونین اور وزرا سے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذکورہ ہدایت وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کے حکومت کے اہم اتحادیوں مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ کو ضلعی جماعتیں کہنے کے بعد دی گئی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان مسلم لیگ (ق) ضلعی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان صرف کراچی کی جماعت ہے‘۔
قبل ازیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی مسلم لیگ (ق) کو کچھ اضلاع کی جماعت کہا تھا، بعدازاں انہوں نے بیان پر معذرت کرلی تھی۔