اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باہمی ملاقات میں ملک کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے وزیر اعظم سے ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو کور کمانڈر کانفرنس اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔
اس سے قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی، وزیر اعظم عمران خان نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی اور نئی پوسٹنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا