وزیراعلیٰ کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی

جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد اب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

گزشتہ روز جام کمال خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا تھا کہ جام کمال خان نے استعفیٰ دیکر پارٹی کو بچا لیا ہے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی ہو جائیں گے اور ہم ایک تجربہ کار وزیراعلیٰ سامنے لائیں گے جو ہر وقت عوام کی دسترس میں ہو گا۔

اب ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو  نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں