وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان اورمریم نواز  سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مشاورت کی گئی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر بعد جاری ہوگا۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان، خواجہ آصف اور مولانا اویس نورانی وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں