وزیراعظم کا ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر اظہارِ ناراضی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر ناراضی کا اظہار  کیا ہے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم  نے اجلاس میں شریک  سی ای سی ارکان کو بتایاکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے۔

وزیراعظم  نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں، ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اورکامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں،  فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کوعوامی سطح پر اجاگر کریں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران   خان  نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادرپدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں