وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا لیکن وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ استعفے سے معاملات حل ہوتےہیں تو وزارت اعلیٰ چھوڑ دیتا ہوں، عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کا مشکور ہوں، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارٹی قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے صرف پرویز الٰہی کے حق میں وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔