ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف افغانستان کی پہلی وکٹ 47 رنز پر گرگئی

بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور افغان ٹیم کو 47 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران 22 رنز بناکر کپتان شکیب الحسن کا شکار بنے، ٹیم نے اس وقت 50 رنز مکمل کرلیے ہیں جب کہ 10 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے۔

بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، یہ میچ ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان جب کہ دوسرا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کے دن کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں