ن لیگ کی انتخابی مہم ”وزیر اعظم نواز شریف“کے سلوگن سے چلائی جائے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے لیے سلوگن سامنے آگیا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی سفارشات پر سلوگن کی منظوری دے دی گئی۔

نواز شریف نے انتخابی مہم کے ابتدائی خدوخال کی بھی منظوری دے دی،پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ”وزیر اعظم نواز شریف“کے سلوگن سے چلائی جائے گی۔

اسی نعرے کے تحت نئے پارٹی نغمے اور ترانے تیار کروائے جائیں گے،نئے پارٹی نغموں و ترانوں کی بھرپور تشہیر بھی کروائی جائے گی۔

انتخابی مہم کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے گا جبکہ انتخابی مہم کے لیے مختلف اشتہاری فرموں کی خدمات لی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی 125 نشستوں کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی کم از کم 200 نشستیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،بھرپور اور جارحانہ انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کی وطن واپسی کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں