نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا ہے۔ عثمان بزدار کو 12 اگست دن 11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے اپنا اثرو اسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق طلبی کے کا نوٹس جاری ہوچکا ہے اور آج شام تک وزیراعلیٰ پنجاب کو موصول ہو جائے گا۔ عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں