اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہےکہ نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاؤس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بابر اعوان سے سوال کیا کہ علی نوازاعوان کو استحکام پارٹی جوائن کرنے پرکس طرح دیکھتے ہیں؟ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ اسی طرح جیسے آپ دیکھتے ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ پہلے چھوٹے بھائی کو امپورٹڈ وزیراعظم کے طور پر بٹھایا گیا، اب نوازشریف ڈبل امپورٹڈ ہے، امریکی سفارت خانے کے دو بیانات اس بات کا ثبوت ہیں، پہلے ڈونلڈ لو تھا اور اب ڈونلڈ بلوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیلئے انہوں نے لفظ استعمال کیا کہ پولیٹیکل ایکٹر سے ملاقات کی، نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاؤس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ تیاربیٹھے ہیں کہ 8 فروری کو مہنگائی اور پیٹرول بم کا بدلہ لیں گے، پرچی کے ذریعے سے بدلہ لیا جائے گا جیسا جمہوریت میں ہوتا ہے، لوگوں نے ووٹ ڈالنا ہے،کسی کا کوئی ہاتھ نہیں پکڑسکتا۔