پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ یہ حکومت عوام کی نہیں چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے، حکومت کوکسی محاذ پر چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ کوئی بہانہ نہ ملا توکہہ دیاکوروناکا خطرہ ہے، ناجائز حکمران بذات خود بڑاکورونا ہیں،کل پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے، عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے نہیں دیں گے، ایک ٹرمپ چلا گیا،اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں گے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کا کہنا تھاکہ کورونا 19کے ساتھ ساتھ ہم کورونا 18کی بھی بات کرتے ہیں، پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے،پشاور کے بعد ہمارا اگلا جلسہ 26 نومبرکو لاڑکانہ میں ہوگا اور 30 نومبر کو ملتان میں بھی جلسہ کریں گے۔
ان کاکہنا تھاکہ ہم ملک کے ہر مکتبہ فکر اور ہر طبقہ کی نمائندگی کررہے ہیں، پشاورکے شہری بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی حالت دیکھ کر ملک کی حالت جان سکتے ہیں