پی ڈی ایم اے پشاور کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات صوبے میں مئی کے پہلے ہفتے میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے، دوسری جانب آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہو گیاہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت، کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو چکی ہے جس سے بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔