نئی حلقہ بندیوں کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے آفس اعتراضات کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن 25 اپریل کو تحریک انصاف کی اپیل پرچیمبر میں سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ  رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر اسدعمر نے اپیل دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں