بینکنگ کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔
بینکنگ کورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کےباوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔
بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔