ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ سے عمران خان کی ضمانت منظور ہونےکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایف آئی اے نے 28 فروری کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی ہے، جس میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

ایف آئی اے کی عمران خان کی ضمانت منسوخی کی اپیل آج ہی سماعت کے  لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور  جسٹس طارق جہانگیری آج دن 12 بجے درخواست کی سماعت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں