ملک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹر بینک اور  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک تبادلہ  مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 84 پیسے رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق اپریل کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 290 روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں