ملائیشین عدالت نے سابق وزیراعظم کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مستردکردی

ملائیشیا کی عدالت نے گرفتار سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔

نظرثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیراعظم کے پاس عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی آخری کوشش ختم ہوگئی اور اب نجیب رزاق کے پاس اپنی سزا کے خلاف صرف شاہی معافی کی درخواست کا راستہ موجود ہے۔

نجیب رزاق کو ریاستی فنڈ میں اربوں ڈالرکی کرپشن کرنے پر عدالت نے 12 سال قیدکی سزا سنائی ہے۔

وفاقی جج کے مطابق پانچ رکنی پینل میں سے4 ججوں نے نجیب رزاق کی سزا پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

نجیب رزاق کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایک جج کے اختلافی نوٹ سے مزید عدالتی کارروائی کا امکان ہے۔

خیال رہےکہ نجیب رزاق 2009 سے 2018  تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے،  2020 میں ہائی کورٹ نے انہیں اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی، طاقت کے غلط استعمال اور ون ایم بی ڈی ایم فنڈ کے سابقہ ​​یونٹ سے تقریباً 10 ملین ڈالر غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے لیے منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں