معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، سیاستدانوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے: شجاعت

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاستدانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ آصف زرداری سے میرا رابطہ ہوتا رہتا ہے اور ان کو بھی ملک کی بہت فکر ہے، ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے اور اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاستدانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے، عمران خان کےلانگ مارچ کے وقت میں نے رابطہ کرکےکہا تھا معیشت پہلا ایجنڈا رکھیں گے تو ساتھ چلوں گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تمام جماعتوں کو کہوں گا ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہوجائیں، معیشت کا مذاق اڑانے والوں کو سوچنا چاہیے اس کے ذمہ دار سیاستدان ہوں گے اور نقصان غریب آدمی کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں