معاشی بدحالی پر توجہ کی بجائے حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں: صدر کا زمان پارک آپریشن پر ردعمل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ کی بجائے حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر زمان پارک میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے جاری پولیس آپریشن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے واقعات سے شدید دکھ ہوا ہے، یہ غیر صحت مندانہ انتقامی سیاست ہے۔

ان کا کہنا تھا عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ دینے کی بجائے یہ حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں، کیا ہم سیاسی منظر نامے کو تباہ کر رہے ہیں؟

صدر عارف علوی کا کہنا تھا باقی تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور وقار کے بارے میں فکر مند ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں