مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے بدھ کو اپنے دیرینہ سیاسی حریف اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
یاد رہے کہ 9 نومبر کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے مسلم لیگ(ق) سے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ نواز شریف اور چوہدری شجاعت جلد اس معاملے پر گفتگو کے لیے ملاقات کریں گے
سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مسلم لیگ(ق) کو مسلم لیگ(ن) میں ضم کرنے کا آپشن دیا جا سکتا ہے
تاہم، مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما چوہدری شفیع حسین نے کچھ دن قبل ایک بیان میں انضمام کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی اور واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ہماری پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تیار ہے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان پہلے سے طے شدہ ملاقات آج ہوئی تاہم مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کسی اتحاد کا ذکر نہیں کیا گیا