مردہ بچی کے دوبارہ زندہ ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین

فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کا چلڈرن اسپتال لاہور سے مردہ قرار دی جانے والی 4 سالہ بچی کا دوبارہ زندہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق کینسر میں مبتلا بچی کو جس وقت چلڈرن اسپتال فیصل آباد منتقل کیا جا رہا تھا بچی اُس وقت زندہ تھی، بچی نے چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں ہی دم توڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چلڈرن اسپتال لاہور سے مردہ قرار دی گئی بچی میرب کی تدفین کے موقع پر زندہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں