مراکش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 632 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے ہائی اٹلس پہاڑوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 632 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ اور بڑے شہروں کے رہائشی اپنے گھروں سے بھاگ پڑے۔

سرکاری میڈیا نے وزارت داخلہ کی جانب سے ابتدائی ہلاکتوں کی تازہ ترین تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 329 ہے۔

اس سے قبل ایک مقامی عہدیدار نے کہا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جن تک پہنچنا مشکل ہے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب ترین بڑے شہر مراکیچ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل پرانے شہر میں کچھ عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ مقامی ٹیلی ویژن نے ایک گرے ہوئے مسجد کے مینار کی تصاویر دکھائی ہیں جن میں ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں پر ملبہ پڑا ہوا ہے۔

وزارت داخلہ نے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز الحوز، اورارزات، مراکیچ، ازیال، چیچوا اور ترودانت صوبے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں