مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی، انہیں طالبان کو تسلیم کرنے میں عجلت نہیں

امریکا میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی، انہیں طالبان کو تسلیم کرنے میں عجلت نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں انڈونیشیا، سوئیڈن اور رومانیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر کہنا تھا کہ طالبان پر سب دیکھو، انتظار کرو کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کو کامیابی اشرف غنی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملی ہے، افغانستان میں دھمکیوں کی بجائے شمولیت، قائل کرنے اور تحمل کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کی سعودی پیشکش کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا سوال یہ ہے کہ کیا بھارت بھی پاکستان سے مذاکرات کو تیار ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں