محمد آصف اعوان اور ملک قاسم خان خٹک کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنما محمد آصف اعوان نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات پر رنجیدہ ہوں، ذہنی طور پر میں سیاست کا سفر جاری نہیں رکھ سکتا،پی پی 224 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد آصف اعوان نے کہا کہپی ٹی آئی کا بانی کارکن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیساتھ ایک نظریہ لیکر شامل ہوا تھا،میرے پاس اسوقت ایڈیشنل سیکریٹری جنوبی پنجاب کی ذمہ داریاں ہیں،اس وقت اداروں کیساتھ ٹکراؤ کی کیفیت ہے، ہم شہدا کی وجہ سے آزاد سانس لے رہے ہیں،بہت سے ورکرز کو ذاتی دشمنی کی وجہ سے پکڑا گیا۔

سابق صوبائی مشیر ملک قاسم خان خٹک نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2013میں آزاد حیثیت سے آیا تھا، بہت کچھ برداشت کیا،سمجھتا ہوں پی ٹی آئی میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں،ہم سیاست کریں گے،سیاست نہیں چھوڑرہے،آئندہ کا لائحہ عمل کرک میں بیٹھ کر طے کریں گے۔

قاسم خان خٹک کا کہنا تھا کہ5سال سے اپنے حق کیلئے لڑرہے ہیں، حق نہیں مل رہا،ہم کھانے والے نہیں، کھلانے والے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ سنا دیا، انہوں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ نوجواانوں کی ذہن سازی کی گئی۔ انہوں نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں