لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے حکم کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہےکہ نیب سنگل بینچ کے فیصلے سے متاثر نہیں ہو رہا۔
واضح رہے کہ نیب نے جسمانی ریمانڈ کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔