لاہور میں پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں کمی

لاہور: پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں کمی  ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کھپت سےکم سپلائی ہونے کے باعث شہر میں پیٹرول پمپ بند ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20ہزار لیٹر یومیہ پیٹرول بیچنے والے پمپس کو 8 سے 10 ہزار لیٹر سپلائی دی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس پر لوگوں کو محدود مقدار میں پیٹرول دیا جا رہا ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں