پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے عدالتی اصلاحات پر اتفاق رائے کرلیا۔
صدر ن لیگ نواز شریف کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرء میں سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان شریک ہوئے۔
عشائیے میں شرکت کیلئے آنے والوں کا نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ استقبال کیا۔
جاتی امرء میں ہونے والی ملاقات میں نوازشریف، فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے