قومی ٹیم چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت جائے گی

لاہور:پاکستان نے رواں سال اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن ترجمان کے مطابق قومی اسنوکر ٹیم کی شرکت حکومت پاکستان کی اجازت اور بھارتی ویزا سے مشروط رکھی گئی ہے۔

ترجمان نوید کپاڈیا نے کہا کہ قومی ٹیم عالمی ٹائٹل جیت کر بھارت میں قومی پرچم لہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ایونٹ یکم تا 15 اکتوبر کو بھارتی شہر گوا میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان جون سے نومبر تک 5 انٹرنیشنل اسنوکر ایونٹس میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین عالم گیر شیخ نے کہا کہ پاکستان 18 تک 27 جون کو ایران کے شہر تہران میں ایشین اسنوکر سکس ریڈ ٹیم کا حصہ ہو گا اور انڈر 21 چیمپیئن شپ کھیلے گا جبکہ 7 تا 16 جولائی سعودی عرب کے شہر ریاض میں انڈر 17 اور انڈر 21 اسنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گا۔

علاوہ ازیں 4 تا 15 ستمبر کو ملائیشیا میں شیڈول ورلڈ ٹیم اینڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ، 17 تا 26 نومبر تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں شیڈول ایشین ان ڈور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں