آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کے موقع پرغیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پرپالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔
اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔
اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پرپالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا ایک پہلو ہے اور یہ دستاویز قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔