فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن تعمیری تنقید کرتے ہیں، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مٹھائیاں بٹ رہی ہیں کہ عمران خان اور فوج میں تصادم ہوگیا، کوئی ایسی بات نہیں ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن تعمیری تنقید کرتے ہیں۔

مریدکے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں، جنرل مشرف نے جب 2 کرپٹ پارٹیوں کو ہٹایا تو لوگوں نے مٹھائی بانٹی، جب این آر او دیا تو ملک کو وہ نقصان پہنچایا جو دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا، اسٹیبلشمنٹ نے ہی ان پر کیسز کروائے اور ثابت کیا کہ یہ کتنے کرپٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ نے ان چوروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے تو یہ نہ سمھجیں کہ ہم بھیڑ بکریاں ہیں، آپ نے ان چوروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے تو یہ دیکھ لیں کہ عوام کہاں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے بعد بھارت میں مٹھائیاں بٹ رہی ہیں کہ عمران خان اور فوج کا مقابلہ ہوگیا، تصادم ہوگیا، کوئی ایسی بات نہیں ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن تعمیری تنقید کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں