اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42438 ہوگئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک سال سے زائد عرصے میں 99246 ہو چکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 29 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
اب تک کی کل ہلاکتوں میں بڑی تعداد فلسطین کے بچوں اور فلسطین کی گھریلو خواتین کی ہے۔ جنہیں اسرائیل کی فوج نے ان کے گھروں پر بمباری کر کے ہلاک کیا ہے۔
ادھر جرمنی کی وزیر خارجہ جو خود بھی ایک عورت ہیں نے پارلیمان سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے حق دفاع کے لیے فلسطینیوں کے قتل کا حق ہے۔ واضح رہے یہ جنگ 7 اکتوبر سے جاری ہے اور اب تک اس جنگ کو ایک سال اور دس دن ہو چکے ہیں۔